کلورکوٹ :نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دو کیمپس منظور

کلورکوٹ :نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دو کیمپس منظور

کلورکوٹ :نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دو کیمپس منظورمنصوبے کے تحت طلبہ و طالبات کو معیاری اور مفت تعلیم فراہم کی جائے گی

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کلورکوٹ کے لیے نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دو کیمپس کی منظوری دیدی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت بوائز کیمپس جناح اسکول کلورکوٹ جبکہ گرلز کیمپس پنجاب کالج کلورکوٹ میں قائم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت طلبہ و طالبات کو معیاری اور مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ بوائز کیمپس کا پراجیکٹ جناح اسکول کلورکوٹ کے انتظامیہ کو جبکہ گرلز کیمپس کا پراجیکٹ پنجاب کالج کلورکوٹ کے انتظامیہ کو الاٹ کیا گیا ہے ۔شہریوں نے کلورکوٹ کو تعلیم کے دو اہم منصوبے فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں