سرگودھا: جامع مسجد استقلال آباد میں عظیم الشان مذہبی اجتماع

سرگودھا: جامع مسجد استقلال آباد میں عظیم الشان مذہبی اجتماع

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مرکزی جامع مسجد استقلال آباد کالونی میں ایک عظیم الشان اور فقید المثال مذہبی اجتماع منعقد ہوا، جس میں علاقے بھر اور گردونواح سے بڑی تعداد میں علماء کرام اور شہریوں نے شرکت کی۔ اجتماع سے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ محمد سراج الحق قادری نے ایمان افروز خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؒکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ کی زندگی خواتینِ اسلام کے لیے مشعلِ راہ ہے اور وہ اپنے دور کی عظیم فقیہہ تھیں۔

، جس کی وجہ سے صحابہ کرام بھی ان سے علمی رہنمائی حاصل کرتے تھے ۔ علامہ سراج الحق قادری نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کو حضرت عائشہ صدیقہ سے بے پناہ محبت تھی اور یہ ان کا عظیم مقام ہے ، جبکہ حضرت عائشہ صدیقہ کا حجرہ مبارک آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے باعثِ عقیدت ہے کیونکہ اسی مقام پر روضہ مبارک موجود ہے ۔ اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، امت مسلمہ کی بھلائی اور اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں