ڈپٹی کمشنر میانوالی کی نگرانی میں پٹرول پمپس کی چیکنگ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کی نگرانی  میں پٹرول پمپس کی چیکنگ

میانوالی (نامہ نگار دنیا )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی اور اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ نے پیرا فورس کے ہمراہ رات گئے میانوالی شہر اور واں بھچراں کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔

پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد پمپ سیل کیے گئے اور مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں