گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں مسجد یحییٰ کا سنگ بنیاد
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں مسجد یحییٰ کا سنگ بنیاد ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی شر کت
خوشاب (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی خوشاب میں مسجد یحییٰ کی سنگ بنیاد تقریب کالج کے پرنسپل عطا محمد مدھوال کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں معزز مہمانوں نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ کالج انتظامیہ نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، صدر چیمبر آف کامرس اکرام اللہ خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔