آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ‘ انسداد جرائم اقدامات پر زور

 آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ‘ انسداد جرائم اقدامات پر زور

آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ‘ انسداد جرائم اقدامات پر زور زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی کی جائے :آر پی او محمد شہزاد آصف

 سرگودھا (سٹاف رپورٹر )سرگودھا میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ سیف سٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ایس پی انوسٹی گیشن، سٹی صدر، اور ساہیوال و سلانوالی کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیف سٹی کے ایس پی عامر مشتاق نے سٹی ایریا میں جرائم کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مدت میں 69 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے ۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ہدایت دی کہ زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی کی جائے اور انسداد جرائم کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا دینے سے اس جرم میں کمی لائی جا سکتی ہے ، اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے سزا یابی کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں