سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

سرگودھا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاسفیز ون اور فیز ٹو کی پیش رفت، تخمینہ لاگت، دائرہ کار اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا شہر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈر کنسلٹیشن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری، ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، ٹکٹ ہولڈرز ڈاکٹر لیاقت علی، چوہدری حامد حمید، عبد الرازق ڈھلوں سمیت واسا، کنٹونمنٹ بورڈ، ہائی ویز، میونسپل کارپوریشن، سوئی گیس، فیسکو، پی ٹی سی ایل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری منصوبوں کے فیز ون اور فیز ٹو کی پیش رفت، تخمینہ لاگت، دائرہ کار اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایکسین ہائی ویز نے شہر کی مختلف شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔ شرکاء نے شہر میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے ، ٹریفک کے مسائل کم کرنے اور شہری سہولیات میں اضافہ کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر سرگودھا نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہیں اور ان کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی منصوبے میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا شہر کو جدید سہولیات اور بہتر انفراسٹرکچر سے آراستہ بنانے کے لیے تمام ادارے مل کر مؤثر اقدامات کریں گے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں