سمندری:صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا گیا
سمندری (نمائندہ دنیا)عید الفطر کے تینوں دن صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں شبیر احمد مہالمی منڈی بازار کے نائب صدر اسد عباس جاوید نے سراہا ہے
انہوں نے صاف ستھرا پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عمر اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے عید کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آیا۔