جھمرہ روڈ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جھمرہ روڈ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
فیصل آباد کے علاقے جھمرہ روڈ پر پارکو آئل ڈپو کے قریب آئل ٹینکر کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ مہندی حسن اور ٹینکر کی زد میں آگیا۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔