بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو حوالات پہنچا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ باہلک کے علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو روک کر چیک کیا۔ جس کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔