گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں شہری کی جانب سے گھر کے باہر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان چوری کر کے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔