سمندری: یوم پاکستان پر پرچم کشائی و کیک کاٹنے کی تقریبات

سمندری: یوم پاکستان پر پرچم کشائی و کیک کاٹنے کی تقریبات

دونوں تقریبات میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں

سمندری (نمائندہ دنیا)23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن اور ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام پرچم کشائی اور پریس کلب میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔دفتر ریسکیو 1122 میں منعقدہ تقریب میں المجاہد کے میاں ممتاز علی، الفضلیت کے چودھری عتیق الرحمن رندھاوا، عامر محمود اور ریسکیو کے شاہد سمیت شہر کی سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، قومی پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔بعد ازاں پریس کلب میں معززین، صدر پریس کلب میاں ولید مجید، جنرل سیکرٹری محمد محسن علوی، صدر یونین آف جرنلسٹس اظہر جاوید، جنرل سیکرٹری شہباز مدنی اور دیگر ممبران نے کیک کاٹا۔ دونوں تقریبات میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں