گھر کی دہلیز پر شہری کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں عثمان نامی شہری اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور اس سے نقدی موبائل اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔