سابقہ رنجش،شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں معظم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا جانے لگا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔