کمشنر نے یوم پاکستان پر قومی پرچم لہرایا، ملکی ترقی کی دعا

 کمشنر نے یوم پاکستان پر قومی پرچم لہرایا، ملکی ترقی کی دعا

پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، بینڈ کی دھن پر ترانہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے یوم پاکستان کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ \"آگے بڑھے گا پاکستان، بڑھائیں گے ہم اس کی شان اور دیکھے گی دنیا اس کی اڑان\"۔ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے قومی پرچم لہرایا جبکہ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بینڈ کی دھنوں پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

اور تحریک پاکستان کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان قوم کی شناخت کے سنگ بنیاد کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں