عید کے تینوں دنوں میں بچے سیر کر کے خوب انجوائے کرتے رہے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ شہر میں عید کے تینوں دنوں میں بچوں نے شہر کے پارک اور فریدہ گارڈن کی سیر کر کے خوب انجوائے کیا۔
عید کے پہلے روز دوسرے اور تیسرے روز شہر کے جمیل پارک اورفریدہ گارڈن میں بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔عید کے روز شہر کی عید گاہوں امام بارگاہوں مساجد کی سیکورٹی کے لیے مقامی پولیس نے سخت اقدامات کیے تھے عید کے تینوں ایام میں کلورکوٹ سمیت گردونواح میں کوئی بھی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیاہے