غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

 غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں ڈرائیور کی جانب سے نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں