سہراب خان سوانس کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب
کندیاں(نمائندہ دنیا)وادی سوانس ڈیرہ سہراب خیلاں والا میں مرحوم سہراب خان سوانس کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سہراب خیل برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی دعائیہ۔
تقریب میں مرحوم کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر برادری کے افراد نے باہمی اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ خاندان اور برادری کے اندر موجود تمام اختلافات کو ختم کر کے متحد رہیں گے اور آئندہ بھائی چارے ، محبت اور احترام کے ساتھ زندگی گزاریں گے ۔اجتماع میں مرحوم کی جائیداد کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔جو مکمل انصاف اور برابری کے اصولوں کے تحت معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرے گی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے پرتکلف لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔