مختلف واقعات میں تلخ کلامی پر تشدد ،چھیڑ خانی پرزدوکوب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑ ے کے مختلف واقعات کے دوران فارو ق کالونی میں فیملی کے خلاف نازیبا ٹک ٹاک وڈیو اپ لوڈ کرنے کے تنازعہ پر طاہر وغیرہ نے محسن خان،کوٹمومن میں محمد حسن کو فون پر تلخ کلامی کی پاداش میں وقا س وغیرہ نے راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈال،
52الف شمالی میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر محمد شیر نے کلثوم بی بی کو مضروب کر دیا،49شمالی میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر آکاش اوراسکے ساتھیوں نے عظمت سعید ااور غضنفر کو آہنی راڈ اور سوٹے مار کر لہولہان کر دیا،گل والہ میں چھیڑ خانی سے منع کرنے پر رشید وغیرہ نے وسیم کے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیٹیوں کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔