مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ،مرزا محمد الیاس

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال  انتہائی تشویش ناک ،مرزا محمد الیاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ڈپٹی میئر مرزا محمد الیاس نے کہا ہے کہ۔۔۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہیں اور اس کے منفی اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اب ہمیں معاشی اور سیاسی طور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی فیصلوں پر سوفیصد عملدرآمد ممکن بنانا ہوگا اگر ہم نے ذرا سی غفلت کی تو اس کا خمیازہ ہمیں صدیوں تک بھگتنا پڑے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کرحکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسا لائحہ عمل تیار کریں جو ملک کی ترقی عوام کی فلاح معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہو مثبت سیاست پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے ہم ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کی بجائے مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں