نامعلوم افراد واسا کے ٹرانسفارمرسے کوائلز نکال کر لے گئے

نامعلوم افراد واسا کے ٹرانسفارمرسے کوائلز نکال کر لے گئے

متعدد آبادیوں کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لڈے والا کے مقام سے نامعلوم افراد واسا کے ٹرانسفارمرسے لاکھوں روپے کے کوائلز نکال کر لے گئے جس پر شہر کی نصف سے زائد آبادیوں میں پینے کے پانی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ،بتایا جاتا ہے کہ لڈے والا کے مقام پر نہر سے پینے کا صاف پانی شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے کیلئے درجن سے زائد سرکاری ٹیوب ویل نصب ہیں، جن پر لگا بھاری مالیت کا ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائلز گزشتہ شب نامعلوم افراد نکال کر لے گئے ، جس کے باعث متعدد آبادیوں کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اطلاع ملنے پر واسا حکام ، واپڈا افسران اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی جبکہ پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں