پاکستان ہمیں ایک عظیم نعمت کے طور پر ملا ،قومی امن کمیٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قومی امن کمیٹی کے چیئرمین حافظ محمد وقاص،ضلعی صدر ملک ضیاء الحق، سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے پوری قوم کو قیام پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
23 مارچ کا دن قومی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے ، جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے واضح اور متفقہ عزم کا اعلان کیا۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ،پاکستان ہمیں ایک عظیم نعمت کے طور پر ملا ہے ، جس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی پوری قوم کی ذمہ داری ہے ۔