ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گائیڈ لائن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے آگاہ کرتے ہوئے فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں میں دستیاب وسائل اور مزید ڈیمانڈ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، ،
اس ضمن میں چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو سے کہا گیا ہے کہ وہ دستیاب مشینری اور امدادی سامان کی انسپکشن اپنی نگرانی میں کروائیں،گائیڈ لائن میں مزید بتایا گیا کہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے حساس اداروں سے کلیرنس کے بعد رجسٹرڈ این جی اوز کو انتظامیہ کی معاونت کیلئے ریسکیو اور امدادی آپریشن میں شامل کیا جائے گا ۔