پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے والا گرانفروش حوالات جا پہنچا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہراساں کرنے والا گرانفروش حوالات جا پہنچا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
پرائس کنٹرول مجسٹریت قمر عباس ماتحت عملے کے ہمراہ موضع وزیدی میں گرانفروشی کے خلاف کاروائی میں مصرو ف تھے کہ اس دوران امجد نامی شخص کو اشیاء خورونوش مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پکڑا تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا،اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر اسے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔