دکانداروں کو قانون کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 10ہزار جرمانہ

دکانداروں کو قانون کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 10ہزار جرمانہ

غیر معیاری سٹوریج اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل کے باعث 4یونٹس سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عید کی چھٹیوں کے دوران سرگودھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے سویٹس و ڈیری شاپس سمیت درجن سے زائد فوڈ پوائنٹس کوملاوٹی دودھ کی سٹوریج، مضر صحت اشیاء کی فروخت،ممنوعہ اجزاء سے مٹھائیوں کی پروڈکشن،صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری سٹوریج اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل کے باعث 4یونٹس سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 1 لاکھ 10ہزار روپے سے زائدجرمانہ عائد کر دیااوردرجنوں دوکانداروں کو معمولی نقائص پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں