ڈی پی او سرگودھا کی شہید مہر عمران وینس کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف اور آر پی او سرگودھا شہزاد آصف خان نے مانگنی شریف میں شہید مہر عمران وینس کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ اور بھائیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔مہر عمران وینس نے گزشتہ سال 21 رمضان المبارک کی بابرکت رات جامِ شہادت نوش کیا تھا۔