عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ، ن لیگ

عوامی خدمت کو اپنا نصب  العین بنایا ، ن لیگ

بھلوال(نمائندہ دنیا) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی بھلوال سلیم خان اورممبر وزیر اعلی پنجاب کوارڈنیشن کمیٹی تحصیل بھلوال چوہدری شاہد جٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

بھرتھ برادران ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی اہلیان حلقہ کیلئے خدمات گراں قدرہیں وعدوں سے تکمیل تک کا سفر انکی عوام کے ساتھ بے لوث محبتوں کا ایک عملی نمونہ ہے ۔یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایم این اے ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے اسلاف کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔

 اور اپنے حلقے کے عوام کی بھرپوراندازمیں نمائندگی کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلی میں بھرپوراندازمیں آواز بلند کی اور حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تعمیری کاموں کے حوالہ سے وفاقی وصوبائی حکومت سے خاطر خواہ فنڈز کا اجراء کروایا جوکہ ایم این اے ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے ملک صہیب احمد بھرتھ کی اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا ایک اظہار ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں