گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائل چوری

گھر کے تالے توڑ کر  زیورات، نقدی، موبائل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عبدالمعید نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے ، ایل سی ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں