ہماری فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی،مدبر احمد خان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتم النبیین ہارٹ سینٹر کے جنرل سیکرٹری مدبر احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ خطے کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال نے ثابت کر دیا ہے۔
کہ پاکستان ایک محفوظ ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران مختلف ممالک سے 3 لاکھ کے قریب لوگوں نے پاکستان میں ویزا اپلائی کیا ہے جس میں عرب شیخ زیادہ ہے اس کا سہرا بلا شبہ پاکستان کی فوج کے سر ہے جس کی بدولت دنیا بھر کی ایئر لائنز اپنے طیارے کراچی اور دیگر ایئرپورٹس پر کھڑا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور انشاء اﷲ ہماری فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔