سرکاری ہسپتالوں میں کارنیا بحالی پروگرام ، توسیع پر اتفاق

 سرکاری ہسپتالوں میں کارنیا  بحالی پروگرام ، توسیع پر اتفاق

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت لائلپور آئی ٹرسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری میاں کمال الدین، ڈاکٹر سلطان، میجر شاہنواز الحسن، سیٹھ افتخار، فرخ زمان اور دیگر ٹرسٹیز نے شرکت کی۔اجلاس میں لائلپور آئی ٹرسٹ کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے منظوری کی تجدید پر بریفنگ دی گئی۔ لائلپور آئی بینک کی حتمی منظوری اور آڈٹ رپورٹ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں آئی ٹرسٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمیت سرکاری ہسپتالوں میں کارنیا کی بحالی کے پروگرام میں توسیع پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں لائلپور آئی بینک کے لیے علیحدہ جگہ کے تعین کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسی طرح آئی بینک کے لیے ویب سائٹ کی فعالیت اور پیشہ ورانہ عملے کی تعیناتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں