ہیلتھ اتھارٹی حکام کے ملازمین کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ

 ہیلتھ اتھارٹی حکام کے ملازمین کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی ہدایت پر ہیلتھ اتھارٹی حکام نے ملازمین کی عارضی ڈیوٹیاں منسوخ کرنا شروع کر دیں۔

 سیاسی آشیر باد پر ہیلتھ اتھارٹی کے متعدد افسران و ملازمین کی عارضی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں، تاہم مختلف شعبوں کے امور متاثر ہونے کے پیش نظر سی ای او ہیلتھ نے مرحلہ وار عارضی ڈیوٹیاں ختم کرتے ہوئے افسران و ملازمین کو واپس مستقل سیٹوں پر بھجوانا شرو ع کر دیا جبکہ من پسند جگہوں سے ہٹائے جانیوالوں نے دوبارہ ان سیٹوں کے حصول کیلئے سیاسی دباؤ بھی استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں