شہر سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں پر اوور لوڈنگ ختم نہیں ہو سکی
شہر سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں پر اوور لوڈنگ ختم نہیں ہو سکی ٹرانسپورٹر پٹرول کے بڑھنے سے من مانے کرائے بھی وصول کر رہے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے احکامات کے باوجود شہر سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں پر اوورلوڈنگ ختم نہیں ہو سکی۔ اس طرح ٹرانسپورٹر اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں۔ متذکرہ افسران نے عوامی شکایات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا تھا کہ ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ ختم کرائی جائے ۔ مگر ایسا نہ ہو سکا’ سرگودھا سے مختلف علاقوں کو آنے جانے والی گاڑیوں پر اوور لوڈنگ معمول بن چکی ہے ’ جبکہ ٹرانسپورٹر پیٹرول اور دیگر اخراجات کے بڑھنے سمیت دیگر مختلف جواز تراش کر من مانے کرائے بھی وصول کر رہے ہیں جس پر مسافروں کا استحصال ہو رہا ہے ’ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق اوور لوڈنگ ختم کرائی جائے اور ٹرانسپورٹروں کو مقررہ کرایہ وصول کرنا کا پابند بنایا جائے۔