شہر کے چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت شہر کے چوراہوں کو خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ ٹریفک نظام کو مؤثر اور بہتر بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے ٹیپا (TEPA) کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ٹیپا کا وفد سرگودھا کا دورہ کرے گا۔ وفد شہر میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لے کر ون وے روٹس، انڈر پاسز اور پلوں کی تعمیر سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا، جس کی روشنی میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔