مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات

مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات

مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ،گرجا گھروں کے گر د گشت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ اس دوران 600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے ۔ایلیٹ فورس کے جوانوں کو گرجا گھروں کے اردگرد گشت پر رکھا گیا جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی الرٹ رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈیوٹی چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ جہاں گرجا گھروں میں خواتین کی شرکت تھی وہاں تلاشی کے لیے لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا، جبکہ پارکنگ کے مناسب انتظامات بھی کیے گئے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں