مقررہ اجرت کی عدم ادائیگی پر کریک ڈائو ن کا فیصلہ

مقررہ اجرت کی عدم ادائیگی پر کریک ڈائو ن کا فیصلہ

ضلع میں400سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریوں، ہزاروں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والا مزدور طبقہ حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کسمپرسی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع میں چار سو سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریوں، ہزاروں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والا مزدور طبقہ حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شدید کسمپرسی کا شکار ہو گیا ہے ، جس پر حکومت پنجاب نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر کے افسران و ملازمین محدود وسائل کا رونا روتے رہتے ہیں، جبکہ مقررہ اجرت نہ ملنے سمیت دیگر مسائل نے مزدور طبقہ کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا ہے ۔حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹریوں، ملوں اور ورکشاپوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تاحال بڑھائی گئی اجرت ادا نہیں کی جا رہی۔ اس صورتحال پر ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے ڈی اوز لیبر کو حکم دیا ہے کہ قانون شکنی کے مرتکب فیکٹری مالکان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں