نئی نسل کی اصلاح اور دینی و اخلاقی تربیت کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت

 نئی نسل کی اصلاح اور دینی و اخلاقی  تربیت کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت

بھیرہ(نامہ نگار)جامع مسجد الفتح نور محلہ حاجی گلاب بھیرہ میں اتحاد العلماء بھیرہ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی پر تشویش کا اظہار اور اس کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔مفتی محمد عثمان علی نے کہا کہ نئی نسل کی اصلاح اور دینی و اخلاقی تربیت کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اجلاس میں افواجِ پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے ان کی خدمات کو سراہا گیا جمعیت علما اسلام تحصیل بھیرہ کے ناظم عمومی مولانا محمد عبد الرؤف راشدی امیر اتحاد العلما بھیرہ مولانا محمد عمران اور سنی علماء کونسل کے راہنما مفتی محمد خان نے کہا کہ علما کرام ملک و ملت کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں