گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے والدین سے ملا دیا

گمشدہ بچے کو تلاش کر کے  اس کے والدین سے ملا دیا

خوشاب(نمائندہ دنیا)خوشاب پولیس کی جانب سے اپنی دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ بچھڑے ہوئے افراد کو انکے لواحقین سے ملانے کا سلسلہ جاری رکھتے ایک اور گمشدہ بچے کو تلاش کر کے اس کے والدین سے ملا دیا ۔

تھانہ صدر جوپرآباد میں رپٹ درج کرائی گئی تھی کہ اوڈ کالونی کا رہائشی ایک لڑکا شفیع ولد محمد صدیق لا پتہ ہے اور تلاش بسیار کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ، ایس ایچ او صدر جوہر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ہیومن ری سورسز استعمال کرتے ہوئے اسے تلاش کیا اور بعد از شناخت ورثاء کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں