روز گار اکیڈمی پپلاں میں تقریب تقسیم انعامات
میانوالی (نامہ نگار)روز گار اکیڈمی پپلاں میں تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دیے گئے ۔
تقریب میں اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی قابل قدر خدمات سر انجام دیں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے روز گار اکیڈمی پپلاں میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے روز گار اکیڈمی میں سکھائے جانیوالے سکلز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ روز گار اکیڈمی پپلاں نے طلباء کو بہترین تعلیم اور سکلز فراہم کی ہیں جو انہوں کے مستقبل کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گی تقریب میں روز گار اکیڈمی کی سی ای او شانزہ خان نے اکیڈمی کے حوالے سے تفصیل آگاہ کیا۔
اس موقع پر طلبا نے ثقافتی رقص بھی کیا گیا۔تقریب سے ماھر تعلیم طوبہ رشید نے خطاب کیا اور سامعین سے داد وصول کی اور کہا کہ ۔ بچیوں کو پرو۔ موٹ کرنے میں والدین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں تقریب میں سیاسی سماجی شخصیت ریاض پراچہ ۔محمد خان پراچہ۔ سابق کونسلر ملک فرید۔ تنویر ہاشمی۔ ہارون ہاشمی۔ زین عباس پراچہ ۔سئینر صچافی پپلاں استاد عبدالقیوم کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی