میانوالی ‘موسلادھار بارشوں سے برساتی نالے بپھر گئے

میانوالی ‘موسلادھار بارشوں سے برساتی نالے بپھر گئے

میانوالی موسلادھار بارشوں سے برساتی نالے بپھر گئے سمند والا میں سینکڑوں ایکڑ پر تیار کھڑی گندم اور مونگ کی فصلیں تباہ

میانوالی (نامہ نگار ) عیسی خیل و میانوالی کے نواحی علاقوں میں گذشتہ رات اورصبح کی موسلادھار بارشوں سے برساتی نالے بپھر گئے ہیں یہاں کے پی کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارش سے برساتی نالے میں شدید طغیانی آ چکی ہے جن میں برساتی نالہ بڑوچ اور نالہ اڈوالا شامل ہیں برساتی نالہ بڑوچ سے مہرشاہ والی کرلی اور سمند والا میں سینکڑوں ایکڑ پر تیار کھڑی گندم اور مونگ کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ ادھر برساتی نالہ اڈوالا میں طغیانی سے یہاں کے کچہ کمرمشانی اور تانی خیل موضع میں بھی سینکڑوں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور راستے میں آنیوالے کچے پکے مکان بھی تباہی سے دوچار ہیں شہریوں نے صوبائی و ضلعی حکومت سے فوری ریسکیو و مالی امداد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں