لڑکی کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے ، تصاویر بنانے پر مقدمہ
لڑکی کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے ، تصاویر بنانے پر مقدمہ ملز موں نے لڑکی کو قابو کر کے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو گھر میں گھس کر ہراساں اور پریشان کرنے کے ساتھ اس کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ناصر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔ اس کی بیٹی نے دروازہ کھولا تو ملز م اس کی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ جنہیں منع کیا تو ملز موں نے لڑکی کو قابو کر کے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جبکہ مزاحمت کرنے پر غیر اخلاقی حرکات کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔