چیف آفس ایریگیشن ملازمین کو دو چھٹیاں نہیں دے رہا
چیف آفس ایریگیشن ملازمین کو دو چھٹیاں نہیں دے رہا اعلیٰ حکام نوٹس لیں ،احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے کارروائی کریں، ملازمین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیف آفس ایریگیشن نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر میں کفایت شعاری مہم کے باوجود چیف آفس ملازمین کو دو چھٹیاں نہیں دے رہا، پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر میں دو چھٹیوں کے احکامات جاری کیے گئے ، چیف آفس ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کو ہفتہ میں دو دن چھٹیاں نہیں دی جا رہیں، جس پر ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین پنجاب حکومت کی طرف سے دو چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے باوجود چھٹیوں سے محروم ہیں، اعلیٰ حکام اس کا فوری نوٹس لیں اور محکمہ ایریگیشن کے افسران کو پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے کارروائی کریں۔