اسسٹنٹ کمشنر کے اپنی اپنی تحصیلوں میں امتحانی مراکز کے اچانک دورے

اسسٹنٹ کمشنر کے اپنی اپنی تحصیلوں  میں امتحانی مراکز کے اچانک دورے

میانوالی (نامہ نگار ) ضلع بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔

اور امتحانی عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس دوران افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات نگران عملے کی حاضری، سیکیورٹی کے انتظامات اور طلباء کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے امتحانی عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے امتحانات کو ہر صورت میں صاف اور شفاف بنایا جائے تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے اور نقل کے رجحان کی مکمل حوصلہ شکنی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں