مریم نواز فیلڈ ہسپتال کی ٹیم نے اندرون شہر یونین کونسل 9میں خصوصی کیمپ لگایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی او ہیلتھ کی ہدایت پر گزشتہ روز مریم نواز فیلڈ ہسپتال کی ٹیم نے اندرون شہر یونین کونسل 9میں خصوصی کیمپ لگایا ۔
جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی کا چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی ، جس پر اہل علاقہ نے فیلڈ ہسپتال کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز کے اس اقدامات کو سراہا ہے ۔