آئل ٹینکر سے ڈیزل چھیننے کی واردات میں ملوث دو ملزم گرفتار

آئل ٹینکر سے ڈیزل چھیننے کی  واردات میں ملوث دو ملزم گرفتار

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)آئل ٹینکر سے ڈیزل چھیننے کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ مسروقہ ڈیزل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان نے چند روز قبل تھانہ لکسیاں کی حدود میں کوٹ ناجہ کے قریب سڑک کنارے کھڑے آئل ٹینکر سے ڈیزل چھینا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت پرویز اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں