پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام دشمنی کے زمرے میں آ تا ،فدا الرحمٰن

 پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام  دشمنی کے زمرے میں آ تا ،فدا الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ عوام دشمنی کے زمرے میں آ تا ہے ۔

جماعت اسلامی اس ناروا فیصلہ کو مسترد کرتی ہے ، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف اور امریکہ کے دباؤ پر ایران سے سستا تیل خرید کر مارکیٹ میں لانے کی بجائے عوام کو مہنگا ترین پٹرول خریدنے پر کیوں مجبور کر رہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں وں کو ملک و قوم کے مفادات عزیز ہیں وہ آئی ایم ایف کی غلامی کی زنجیریں توڑ کر ایران سے سستا پٹرول اور گیس حاصل کریں، حافظ فداء الرحمٰن کا کہنا تھاکہ آئی ایم کی تمام پالیسیاں ہماری قومی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ آج ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا جا رہا ہے ، جس نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں