رکن صوبائی اسمبلی حاجی میاں اکرام الحق کی کمشنر سرگودھاسے ملاقات

رکن صوبائی اسمبلی حاجی میاں اکرام  الحق کی کمشنر سرگودھاسے ملاقات

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا/)رکن صوبائی اسمبلی حاجی میاں اکرام الحق (پی پی 74) نے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری عادل پرویز آرائیں (شیر گروپ) کے ہمراہ کمشنر سرگودھا ڈویژن سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بھاگٹانوالہ کے مختلف ترقیاتی اور بنیادی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے ناقص نظام جیسے مسائل اجاگر کیے ۔خصوصی طور پر یوٹرنز کی بہتری اور سیوریج سسٹم کو مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھاگٹانوالہ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں