ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا گندم اور دیگر فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا گندم اور  دیگر فصلوں کی صورتحال کا جائزہ  لینے کے مختلف علاقوں کا دورہ

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماٍجد خان نے طوفانوں بارشوں سے متاثرہ گندم اور دیگر فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ضلع خوشاب کے سرحدی مواضعات پیل اورپدھراڑ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر اقبال لالی بھی ان کے ہمراہ تھے محکمہ زراعت کے دونوں افسران نے طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث ہونیوالی تباہ کاریوں اور کسانوں کو بڑے پیمانے پر ہونیوالے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اور متاثرہ کسانوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دہانی کرائی محکمہ زراعت انہیں موجودہ صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور انہیں سرکاری سطح پر ریلیف دلانے کی ہر ممکن جدو جہد کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے باقاعدہ سروے شروع کر دیا گیا ہے انشاء اﷲ کوئی بھی متاثرہ کسان ریلیف سے محروم نہیں رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں