محنت کش کی بیٹی کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کی کوشش

محنت کش کی بیٹی کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محنت کش کی بیٹی کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کی کوشش ملزم لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ موضع کوٹ میانہ میں 15سالہ مسماۃ(ا) کھیت سے مویشیوں کا چارہ کاٹ کر لے جا رہی تھی کہ راستہ میں عرفان نام شخص نے اسے چاقو کی نوک پر روک کر ہراساں کرتے ہوئے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر لڑکی کو زدوکوب کر کے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں