ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔حالیہ دنوں میں ٹرانسفارمر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی او (آپریشن) فیسکو بھاگٹانوالہ سب ڈویژن نمبر 2 کی جانب سے شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق علاقے کے معزز شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر رات کے کسی بھی وقت اچانک بجلی بند ہو جائے تو فوری طور پر اپنے علاقے میں نصب ٹرانسفارمر کو چیک کریں۔ اگر موقع پر کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا فیسکو ہیلپ لائن 118 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں