منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران 4اور افراد گرفتار

 منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم  کے دوران 4اور افراد گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران 4اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔

 کٹھہ سگھرال پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے پندوق بارہ بور ایک کارتوس اور320گرام چرس بر آمد کی سٹی پولیس جوہر آباد نے ایک شراب فروش کو شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور اس سے 18لٹر دیسی شراب بر آمد کی جبکہ خوشاب پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پسٹل اور تین گولیاں بر آمد کیں ، چاروں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں