خصوصی افراد کے لیے نجی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ مختص،ڈپٹی کمشنر بھکر

خصوصی افراد کے لیے نجی اداروں  میں 3 فیصد کوٹہ مختص،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر محمد ارشد وٹو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن یونٹ کا ماہانہ اجلاس صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال بھکر ملک مشتاق حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے شروع کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کے لیے نجی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ مختص ہے اور بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع بھکر کی تمام پرائیویٹ اسٹیبلشمنٹس، کالجز، سکولز اور ہسپتالوں میں 3 فیصد کوٹہ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں